27/7/2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء نے انہیں یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، نئے ڈگری پروگرامز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سپیکر نے طالبات کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خواتین کی تعلیم، ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔