11/7/2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے SHARP ویمن کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کا دورہ کرنے والی نوجوان خواتین وکلاء اور قانون کی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے قانون کے شعبے میں انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی کے فروغ کے لیے نوجوان خواتین کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں عوامی خدمت کے جذبے سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی۔